ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 12 ہزار سکول ٹیچرز انٹرنز 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم 

 12 ہزار سکول ٹیچرز انٹرنز 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ہزاروں اساتذہ کی کمی برقرار ہے۔
سکولوں کیلئے بھرتی ہونے والے 12 ہزار سکول ٹیچرز انٹرنز 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،ایس ٹی آئیز کو ابھی تک دسمبر،جنوری اور فروری کی تنخواہیں جاری نہیں کی جاسکیں۔
ادائیگی نہ ہونے سے اساتذہ کے گھریلو اخراجات و دیگر بنیادی ضروریات متاثر ہو رہی ہیں۔
ایس ٹی آئیز محدود وسائل کے باوجود سکولوں میں ذمہ داریاں نبھانے پر مجبور ہیں اور بروقت ادائیگی نہ ہونے کے باعث انہیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
عارضی اساتذہ نے صوبائی وزیر تعلیم سے عدم ادائیگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزیدساڑھے بارہ ہزار عارضی اساتذہ کی بھرتیاں بھی تعطل کا شکار ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایس ٹی آئیز کی تنخواہوں کی ادائیگی جلد کردی جائیں گی۔