ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی کابینہ کا اجلاس؛سٹوڈنٹ ٹریول کارڈ،ٹرام سروس ،نگہبان رمضان پیکیج سمیت اہم فیصلے 

 صوبائی کابینہ کا اجلاس؛سٹوڈنٹ ٹریول کارڈ،ٹرام سروس ،نگہبان رمضان پیکیج سمیت اہم فیصلے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا،  کابینہ کے 23ویں اجلاس میں 90نکات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے ،
صوبائی کابینہ کا پنجاب میں انڈسٹریلائزیشن کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا،طلبہ کیلئے خصوصی سٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کرلیا، ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سپیشل افراد اورسینئر سٹیزن کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دے دی ، 
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا،کیموتھراپی کے متبادل ”کرایو بلیشن“مشین کیلئے 580ملین کے فنڈز کی منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ مریم نوازکا کینسر کا جدید طریقہ علاج بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ پنجاب کا سپیشل ایجوکیشن مراکز کو فرینڈلی اوربہتربنانے کی ہدایت کردی ، پنجاب میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ، صوبائی کابینہ نے 5ہزار960کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دی،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 127بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری،چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری،بیسک اینڈ کلینکل سائنسزکیلئے عمر کی حد65سال کرنے کی منظوری
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25آسامیوں پر بھرتی کی منظوری،تونسہ اورمنکیرہ کے 4دانش سکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری،فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری،مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500آسامیوں پر بھرتیوں کا اصولی فیصلہ کیا گیا ،
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے سڑکوں پر گڑھے فوری پُر کرنے کی ہدایت  کی ا نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب روپے کی منظوری،30ملین افرادمستفید ہونگے،پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائیگا،گندم کے کاشتکاروں کیلئے لینڈ لیور کی جگہ بھی 1ہزار مفت ٹریکٹردینے کی منظوری،پنجاب میں ریسکیو 1122کی سروسز کی 353گاڑیوں کی مرحلہ وار تبدیلی کا فیصلہ کیا  پہلے مرحلے میں 117ریسکیو1122ایمبولینس مہیاکی جائیں گی،سمال انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے ”زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی“کی منظوری دی گئی 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا جتنی انڈسٹری لگاسکتے ہیں لگائیں،فوری این او سی ملے گا،رمضان پیکیج کیلئے عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا ،پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملے گا،