اشرف خان : انٹربینک میں ڈالر سستا اوپن مارکیؔٹ میں مہنگا ہوگیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 279.22 روپے سے کم ہوکر 279.17 روپے پر بند ہوا،
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے سے تجاوز کرگیا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281 روپے 4 پیسے پرپہنچ گیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 22 پیسے کمی سے 289.62 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1.08 روپے کمی سے 347.60 روپے پر آگیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.54 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال بھی 2 پیسے کمی سے 74.76 روپے کا ہوگیا