ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ اجلاس؛ رمضان پیکیج ، ججز کی نئی گاڑیوں سمیت 81 نکاتی  ایجنڈا پیش

 پنجاب کابینہ اجلاس؛ رمضان پیکیج ، ججز کی نئی گاڑیوں سمیت 81 نکاتی  ایجنڈا پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ د لشاد: ایوان وزیر اعلیٰ میں پنجاب کابینہ کا 23واں اجلاس مریم نواز کی زیر صدارت شروع ہوا، 81 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا
مریم نواز ،صوبائی وزرا، مشیران و معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری و مختلف محکموں کےسیکرٹریز شریک ہیں ،پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 81 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایک 2024 کا ڈراف منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا،ڈرگ ایکٹ 1976 میں مجوزہ تبدیلیوں کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا،لاہور میٹرو بس سسٹم کوریڈور کے مرمتی کاموں کا ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے سالانہ گرانٹ کی منظوری دی جائیگی،مری کے لیے ٹریفک مینجمنٹ پلان کا ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،

وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا،رمضان نگہبان پیکیج 2025 کی منظوری لی جائے گی،لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 1ارب کی گرانٹ کی فراہمی کیلئے ایجنڈا پیش کیا جائے گا،ججز کے لیے 15 نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے فنڈز کی منظوری لی جائے گی