وسیم اکرم نے شنیرا کو حیرت میں ڈال دیا 

Waseem akram and shaniera akram
کیپشن: Waseem akram and shaniera akram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شوہر کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔شنیرا نے لکھا کہ اوہ مائی گاڈ آپ نے مجھے بتایا بھی نہیں۔شنیرا نے اپنے ایک دوسرے کمنٹ میں مزید لکھا کہ وہ وسیم اکرم کا اکاؤنٹ مکمل طور پر فالو کررہی ہیں۔

 واضح رہے کہ وسیم اکرم نے ٹک ٹاک پر اپنی پہلی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خطرناک سٹنٹ کرتی ایک لڑکی کو دکھایا ہے ۔اس کے بعد وسیم کہتے ہیں کہ زبر دست لگ رہی ہے نا لیکن ایسا سٹنٹ اعلیٰ تربیت یافتہ افراد ہی کرتے ہیں اور اگر آپ تربیت یافتہ نہیں تو ایسا کرنے سے پہلے غور کرنا چاہئے کیونکہ ہمیں آپ سے پیا ر ہے۔