پاکستانی فوجی دستہ سعودیہ پہنچ گیا

Pak army,Militery squad
کیپشن: Fotage
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں  '' فتح کے تیر'' رماح النصر 2022  کے نام سے ہونے والی مشترکہ عسکری مشق میں پاکستان کی شرکت، فوجی دستہ پہنچ گیا۔
 رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک کے فوجی دستے مشرقی ریجن کے شاہ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گئے ہیں۔ایئر وار فیئر سینٹر کے کمانڈرپائلٹ میجرجنرل خالدبن محمد الحربی نے عسکری مشق میں شرکت کےلیے آنے والے فوجی دستوں کا استقبال کیا۔
شروع ہونے والی عسکری مشقوں میں سعودی عرب کی تمام مسلح فورسز شامل ہیں جبکہ پاکستان، بحرین اور امریکہ کے عکسری دستے بھی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔اس حوالے سے ایئر وار فیئر کے کمانڈرمیجر خالد الحربی کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد باہمی تجربوں کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔