ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے بھی مجھے شادی کی مبارکباد دی، عامر لیاقت حسین

وزیراعظم نے بھی مجھے شادی کی مبارکباد دی، عامر لیاقت حسین
کیپشن: Amir Liaquat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور  رکنِ قومی اسمبلی  ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انہیں شادی کی مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ  ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے فون کرکے مجھے شادی کی مبارکباد دی۔‘ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ بھی کیا۔

 یاد رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔اس سے قبل عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جوکہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر