فاران یامین، فہد علی: لاہور میں آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوجاتا ہے۔ سبزہ زار میں تیز رفتار ٹرک کی گاڑی کو ٹکر، ڈرائیور محفوظ جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں، چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر بہت سے زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔ سبزہ زار کے علاقے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، گاڑی ملتان روڈ پر تھی کہ اس دوران تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے ٹکر مار دی۔
حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ حادثہ اتنا خوفنا ک تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرک کی وجہ سے پیش آیا جبکہ اس دوران ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ادھر ہربنس پورہ کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے، تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔ تین زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک جبکہ ریسکیو نے زخمیںوں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔