سٹی 42: پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز، کرکٹ ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم آمد سے فیروزپور روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور گلبرگ میں ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے باعث اہم شاہراہوں فیروزپور روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور گلبرگ میں پر ٹریفک کا شدید دباؤ بڑھ گیا ہے، جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے نشتر سپورٹس کمپلیکس کے اطراف اور ٹیم کے روٹ پر مجموعی طور پر 550 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کردیئے گئے ہیں جس میں ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن کی سپر ویژن میں 13 ڈی ایس پیز، 51 سینئر وارڈنز اور 535 وارڈنز شامل ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچ کی وجہ سے کہیں سے کوئی راستہ بند نہیں کیا جائے گا، ٹیم موومنٹ کے دوران روٹ پر کچھ وقت کے لیے ڈائیورشںنز لگا کر شہریوں کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔
سی ٹی او سید حماد عابد کی جانب سے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈنز کو ہدایات کی گئیں کہ ڈرائیور شنز کے دوران شہریوں کو متبادل راستوں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے۔
دوسری جانب فیروز پور روڈ شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر جتنا ٹریفک کا دباؤ ہے، اتنی ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزریاں بھی کی جارہی ہیں۔ نشتر سٹاپ سے ملحقہ سڑکوں پر چوبیس گھنٹے ون وے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے لیکن مجال ہے کوئی انہیں کنٹرول کرے۔ ٹریفک سیکٹر کاہنہ ایکشن لینے کی بجائے چین کی بانسری بجا رہا ہے۔۔
سٹی فورٹی ٹو نے جب معاملہ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کے سامنے اٹھایا تو انہوں نے سارا ملبہ ناقص ٹریفک پلاننگ اور انجینئیرنگ پر ڈال دیا۔ شارٹ کٹ کے چکر میں ون وے کی خلاف ورزیاں حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ شہریوں اور انتظامیہ نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو کوئی سانحہ بھی ہو۔