سرکاری افسر ان کورونا کی لپیٹ میں، دفاتر سیل کردیئے گئے

سرکاری افسر ان کورونا کی لپیٹ میں، دفاتر سیل کردیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن گرومانگٹ روڈ دفتر میں ایک بار پھر افسران کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے۔
حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں میں سٹاف کی پچاس فیصد تک حاضری کم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم سوئی ناردرن گیس کمپنی میں سٹاف کو متبادل شیڈول نہیں بنایا گیا ،جس کے بعد ایک بار پھر کورونا کیسز رپورٹ ہونا شروع یو گئے ہیں، سوئی نادرن گیس کمپنی کے سینئیر انجینئر یوسف ذاکر اور ڈپٹی چیف انجینئر راجہ مستنصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد دونوں افسران کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ 

دوسری جانب لاہورمیں کوروناکےوار لگاتار جاری ہیں، شہرمیں 24گھنٹوں میں کورونا سے 5 اموات واقع ہو گئیں جبکہ لاہورمیں کوروناکے 292 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔شہرکےسرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں241 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا کے 106 مریض آئی سی یواور18 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer