ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

'' ہم خیالوں'' کے بعد پی ٹی آئی میں نئی بغاوت

'' ہم خیالوں'' کے بعد پی ٹی آئی میں نئی بغاوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ) سینیٹ انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو پنجاب میں بڑا جھٹکا، مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی سردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم عمران خان  نے وزیراعلیٰ پنجاب کو  اسلام آباد طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت میں جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، خرم لغاری باضابطہ پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کی وجوہات کا اعلان کریں گے، خرم لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ میں ہی نہیں میرے ساتھ 5 اور ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے۔

خرم لغاری کا کہنا کہ جب عوام کے مسائل حل نہیں ہونے تو پھر کیا فائدہ، متعدد بار حلقے کے ایشوز پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا۔ عمران خان سے ایک ہی سوال ہے آج کہاں ہے یوتھ؟ 

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کا ایک اور گروپ سامنے آنے پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو  اسلام آباد طلب کرلیا، وزیراعظم کے بلاوے پر وزیراعلیٰ پنجاب کابینہ اجلاس ملتوی کرکے اسلام آباد چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سردار خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا, خرم لغاری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 275 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer