ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماں نے کمسن بچے کے ہمراہ خودکشی کر لی

 ماں نے کمسن بچے کے ہمراہ خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام)تھانہ نصیر آباد کے علاقے مکہ کالونی میں پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر ماں نے بچے کے ہمراہ خودکشی کرلی، دونوں کی شناخت روبینہ اور بچے کی ڈیڑھ سالہ آیان کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق معاملہ بظاہر خودکشی ہے، تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
مبینہ گھریلو جھگڑا پر خودکشی کا واقع، نصیرآباد کے علاقے میں خاتون اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کے ہمراہ ٹرین کی زد میں آکر جانبحق ہوگئی، جانبحق خاتون کی شناخت روبینہ جبکہ بچے کی شناخت ایان کے نام سے ہوئی جو مکہ کالونی کے ہی رہائشی تھے، جاں بحق خاتون کے خاوند کے مطابق کرائے کی وجہ سے ان کی معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد معاملات ٹھیک ہوگئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل خاتون بچے کو ہمراہ لیے کچھ دیر تک پٹری پر کھڑی رہی، جس کے بعد ٹرین کی ٹکر سے دونوں جانبحق ہو گئے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونک کاروائی کا آعاز کر سمدیا، پولیس کے مطابق بظاہر معاملہ خودکشی معلوم ہو رہا ہے، البتہ واقع کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer