وکیل کے بھائی کا چالان کرنا وارڈن کو مہنگا پڑگیا

وکیل کے بھائی کا چالان کرنا وارڈن کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چودھری ) وکیل کے موٹرسائیکل سوار بھائی کا چالان ہونے پر وکلاء مشتعل ہو گئے، مل کر ٹریفک وارڈن کو سرِبازار تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔  

گزشتہ رات ریگل چوک پر وکیل ارسلان کے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار بھائی عبدالواحد کو ون وے کی خلاف ورزی پر وارڈن عدنان نے روک لیا، موٹرسائیکل کے کاغذات نہ فراہم کرنے پر ٹریفک وارڈن نے عبدالواحد کی موٹرسائیکل پولیس اسٹیشن میں بند کرنے کا کہا جس پر موٹرسائیکل سوار نے وکیل بلا لیے جبکہ وارڈن نے بھی اپنے عزیز وکلاء کو جمع کیا تو دونوں گروپوں میں صلح ہو گئی۔

آج پھر وکیل ریگل چوک پہنچ گئے اور اویس نامی وارڈن کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا، ڈولفن سکواڈ اور ساتھی وارڈن نے مداخلت کی تو پھر وارڈن جان چُھڑا کر بھاگا، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکلاء کے خوف سے ایک وارڈن دوسرے کو بھاگنے میں مدد دے رہا ہے، اسی دوران تھانے کی پولیس پہنچی تو وکلاء فرار ہو گئے، وارڈن نے وکلاء کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی۔