شارخ ندیم:وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سےملاقات کی۔ملاقات میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف بھی موجود تھی۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی ، خواجہ سعد رفیق کی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سےہونے والی ملاقاتمیں مریم نواز شریف بھی موجود تھی۔ ملاقات میں سینٹ انتخابات اور چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی میاں نواز شریف سے 2 گھنٹے سے زائد ملاقات کی ، ملاقات میں مختلف سیاسی امور اور سینٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا.