ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ  موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی  علاقوں میں موسم سرد  اور خشک رہے گا، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں  مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں  اور بالائی سندھ میں سموگ دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ 

منگل کے روز موسم کی   صورتحال کے متعلق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد   اور  خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر  اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود  رہنے کا امکان ہے، صبح اور  رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان  اور  صوابی میں   دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق پنجاب کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، مری،  گلیات اورگردو نواح میں سرد  رہے گا۔ صبح  اور رات کے اوقات میں  نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،میں دھند سموگ چھائے رہنے   کا امکان ہے۔ خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھند سموگ چھائے رہنے   کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا، بلوچستان کے شمالی اضلاع میں  موسم سرد  رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم  خشک   رہے گا، جیکب آباد،  موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح  اور رات کے اوقات میں  دھند سموگ   چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ  کشمیر اورگلگت بلتستان   میں  موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔