اسد شفیق  کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے، ساتھی کھلاڑیوں نے آخری میچ میں گارڈ آف آنر پیش کیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل اسد شفیق کا آخری میچ تھا، میچ کے بعد ساتھی کرکٹرز نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اسد شفیق  نے 191 فرسٹ کلاس میچوں میں 12042  رنز بنائے اور  162 لسٹ اے کے میچوں میں 5784 رنز بنائے۔

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے خوبصورت  بیٹر اسد شفیق نے ٹی ٹوئئنی فارمیٹ میں 127 میچ کھیل کر 2698 رنز اسکور کیے۔ 
  اسد شفیق نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔

2010 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والے اسد شفیق نے پاکستان کی جانب سے  77 ٹیسٹ، 60 ایک روزہ میچز اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔انہوں نے ٹیسٹ میں 38.19 کی اوسط سے 4 ہزار 660 رنز اسکور کیے جن میں 12 سنچریاں شامل تھیں۔

اسد شفیق نے ایک روزہ میچوں میں ایک ہزار 336 رنز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 192 رنز اسکور کیے۔