وزیراعظم شہبازشریف کا ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف کا ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف  نے ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا.

مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا ,اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشنز کا شیڈول بھی تیار کر لیا، ورکرز کونشنز مرحلہ وار ہوں گے اور اس حوالے سے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن نے ورکرز کنونشنز کے 11 سے 17 دسمبر تک انعقاد کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق آج راولپنڈی، سیالکوٹ، شیر گڑھ مردان میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشنز ہوں گے،13 دسمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشنز ہو گا جس کی ذمہ داری طارق فضل چوہدری کو تفویض کی گئی ہے۔

 لاہور میں 14 دسمبر کو ورکرز کنونشن ہوگا، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے لاہور ورکرز کنونشن کے انتظامات کی ذمہ داری جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر کودی گئی۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور ورکرز کنونشن میں کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

15 دسمبر کو شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن ہوگا جس کے انتظامات میاں جاوید لطیف دیکھیں گے، 16 دسمبر کو قصور میں ملک احمد خان ورکرز کنونشن کے انتظامات کریں گے، جبکہ 17 دسمبر میں فیصل آباد میں ورکرز کونشن ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کنونشن کی میزبانی کریں گے۔