ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 250 روپے اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 24 ہزار 450 روپے تک جا پہنچی ہے۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 215 روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 696 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 13 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 784 ڈالر فی اونس ہے۔