شہید راشد منہاس کی والدہ انتقال کر گئیں

Rashid Minhas mother
کیپشن: Rashid Minhas
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر نے بیگم رشیدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ائیر چیف مارشل نے دعا کی کہ اللہ غمزدہ خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس سے قبل 2019 میں بیگم رشیدہ منہاس کی طبیعت کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ شدید علیل ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔یاد رہے کہ راشد منہاس نے 1971 کی جنگ میں وطن عزیز کے لیے جان قربان کی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر