ویب ڈیسک: بین الاقوامی ٹریول و ایوی ایشن بلاگر سیم چوئی پاکستان پہنچ گئے، سیم چوئی پی آئی اے کی خصوصی مہمان کی حیثیت سے پاکستان آئے ہیں۔
سیم چوئی ہوابازی کی صنعت کے سب سے نامی گرامی رپورٹر اور مبصر ہیں، سیم چوئی کی بنائی گئی جہازوں اور ایئرلائنز کی ویڈیوز 60 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ رکھی ہیں، دنیا کی تمام جہاز ساز کمپنیاں اپنے نئے جہازوں کی جائزہ ویڈیوز کیلئے سیم چوئی کی خدمات لیتے ہیں۔ سیم چوئی ایئرلائنز کی سروس پر گہری تنقیدی نظر رکھتے ہیں۔ سیم چوئی پی آئی اے کی سروس اور شمالی علاقہ جات کی منظر کشی کریں گے۔
Welcoming renowned Aviation Enthusiasts & Commentator Mr. @SamChuiPhotos to Pakistan. Looking forward to the exciting content that comes out of this trip. It is always a pleasure to host a fellow aviator and an expert. Hope you enjoy the hospitality, #Pakistan is known for. pic.twitter.com/haZWNOPMR4
— Abdullah H. Khan (@AbdullahHKhan2) December 11, 2021
سیم چوئی کا کہنا ہے کہ بہت سارے ایئرلائنز کو کور کیا ہے مگر اس صنعت کے ارتقاء میں پی آئی اے کا بہت اہم کردار ہے۔ پی آئی اے کا دنیا میں کردار ایک بہت دلچسپ کہانی ہے، جس کو بیان کیا جانا چاہیے۔ سیم چوئی نے کہا کہ 9 سال بعد دوبارہ پاکستان آیا ہوں اور ہمیشہ سے پاکستانی مہمان نوازی کا معترف ہوں۔ پاکستان کے جہاز پر سوار ہونے کے ساتھ ہی لگتا ہے آپ پاکستان آگئے ہیں۔
پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر فرد ملتے ہی چائے اور کھانا کھلانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔ جو دنیا میں کہیں نہیں دیکھا۔