پانی چوری کے تمام راستے بند، ڈیجیٹل واٹر میٹرز لگانے کی منظوری

Water Meter
کیپشن: Water Meter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (زاہد چودھری) پانی چوری کرنیوالوں کیلئے تمام راستے بند، لاہور کیلئے واٹر میٹر سسٹم کی منظوری، 7 لاکھ ڈیجیٹل میٹرز لگیں گے، واسا الیکٹرانک بل بھیجے گا، جتنا پانی استعمال ہوگا اتنا ہی بل وصول کیا جائے گا۔

و زیراعلیٰ پنجاب نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں واٹر میٹر سسٹم کی منظوری دی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صد ارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 10 واں اجلاس ہوا۔ کمپنی کنسورشیم  11 ارب  22 کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور میں ڈیجیٹل واٹر میٹرلگائے گی، لاہور میں 7 لاکھ سے زائد میٹرش لگائے جائیں گے جن میں 93 فیصد گھریلو اور 7 فیصد کمرشل صارفین شامل ہوں گے، جدید ترین ڈیجیٹل واٹر میٹر سے گھر گھر جا کر ریڈنگ کی ضرورت نہیں رہے گی، واسا ڈیجیٹل میٹر سے الیکٹرانک ریڈنگ حاصل کر کے بل بھیجے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیجیٹل میٹرنگ سے پانی کی بچت ہوگی اور استعمال کے مطابق بل آئے گا اور پانی چوری کا بھی سدباب ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گھروں اور کمرشل مقامات پر ڈیجیٹل میٹرنگ سے واسا کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔