ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نرسز کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

نرسز کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) محکمہ صحت میں نرسوں کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، 56 چارج نرسوں کو ہیڈ نرسز کی آسامی پر ترقی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے 56 چارج نرسوں کو ہیڈ نرسز کی آسامی پر ترقی دے دی۔ نرسوں کی خدمات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کے سپرد کر دی ہیں جبکہ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے نرسز کی تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔

 اظہرا شاہین کو گورنمنٹ مٹرنٹی پاتھی گراؤنڈ، صفیہ بیگم کو ڈی ایچ کیو قصور اور روبینہ یاسمین کو ٹی ایچ کیو ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا۔ نئی تعینات ہونے والی نرسز کے تبادلوں پر ایک سال تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب سروسز ہسپتال نرسنگ سٹاف کی جانب سے سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ینگ نرسز کی صدر شمشاد نیازی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں، ہمارے مطالبات منظور نہیں ہو رہے، انتقامی کارروائی کے تحت تبادلے کیے گئے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں مریضوں کی فکر ہے مگر سیکرٹری ہیلتھ ذاتیات پر آچکے ہیں، جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے اور تبادلے واپس نہیں لئے جاتے ہڑتال جاری رکھیں گے۔

 شمشاد نیازی کا مزید کہنا تھا کہ سروسز میں ہونے والی لڑائی کا معاملہ کورٹ میں گیا اور ہمارے حق میں فیصلہ آیا، اس کے باوجود تبادلے واپس نہیں لئے جا رہے۔