قائی قبیلے کے سردار کی لاہور میں پریس کانفرنس

قائی قبیلے کے سردار کی لاہور میں پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قائی قبیلے کے سردار ارطغرل غازی  یعنی انگین التان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ،یہاں کے لوگ اچھے اور کھانے بڑے مزیدار ہیں۔ لاہور لاہور اے ،شکریہ کے الفاظ اردو میں کہے۔

خیال رہے ترکش اداکار انگین التان نے ارطغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور آج ان کے چاہنے والوں کی تعدادلاکھوں میں ہے، جبکہ اب لوگ ان کے ہر سٹائل اور تصاویر کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔دنیا بھر میں ارطغرل کے ہیرو کو انسٹاگرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک جا پہنچی ہے، جبکہ ان میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی بھی شامل ہے۔
 
' ارطغرل غازی'  میں مرکزی کردار ادا کرنے والے   انگین التان  کی پاکستان میں آنے کی خواہش پوری ہوگئی، انجن التان مختصر دورے پر لاہور پہنچ گئے، انگین التان ترکش ائیر  کی پرواز ٹی کے 714 سے لاہور پہنچے، اپنے دورے کے دوران وہ ذاتی محافل میں شرکت کریںگے۔

ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے انگین التان کی پاکستان کے شہر لاہور پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔ اور ٹوئٹ میں مزید کہا گیا انجن التان نجی بزنس کمپنی کی دعوت پر مختصر دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer