ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلئے شاندار تحفہ

حکومت پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلئے شاندار تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل دسمبر کی تنخواہ دینے کاحکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اس حوالے سے باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تمام مسیحی سرکاری ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ ادا کی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی بھی اجازت دی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب 23دسمبر کوایوان وزیراعلیٰ میں کرسمس کا کیک کاٹیں گے۔ ایوان وزیراعلیٰ میں ہونیوالی کرسمس کی اس تقریب میں مسیحی رہنما، تمام محکموں کے سیکرٹریزاور مسیحی ملازمین شرکت کریں گے۔

      

Shazia Bashir

Content Writer