فلم"سچ" 20 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

 فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقارگھمن) محب وطن اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بنائی جانے والی فلم "سچ" 20 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے جو سکاٹ لینڈ کے خوبصورت مقامات پر فلمائی گئی۔

اسی حوالے سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی دعوت پر کاسٹ ملاقات کیلئے گورنر ہاؤس پہنچی ، فلم کے ڈائریکٹر ذوالفقار شیخ، پروڈیوسر تسمینہ شیخ، اداکارہ علیزے شیخ اور اداکار اسد زمان خان نے گورنر چودھری سرور سے ملاقات کی، فلم میں علیزے شیخ کو بطور ہیروئن متعارف کر ایا گیا جبکہ ان کے مقابل اسد زمان اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

 انکا کہنا تھا کہ ایک بہترین فیملی مووی دے رہے ہیں،فلم کی کہانی ٹرائی اینگل لو کے گرد گھومتی فیملی کہانی ہے۔

فلم کی کاسٹ کا کہنا ہے کہ اس فلم کو حکومت بھی سپورٹ کررہی ہے جس سے دوسرے اوورسیز پاکستانیوں میں وطن کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer