شالامارمیڈِکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ذیابیطس کی آگاہی کے حوالے سے واک

شالامارمیڈِکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ذیابیطس کی آگاہی کے حوالے سے واک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) پاکستان میں ہر چار میں سے ایک فرد ذیابیطس کا شکارجبکہ پچاس فیصد کو مرض کی تشخیص ہی نہیں ہوتی، شالامارمیڈِکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ذیابیطس کی آگاہی کے حوالے سے واک، سیمینار اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے شالامارمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں آگاہی سیمینار، واک اور کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیزعمرسعید، چیف ایگزیکٹو بریگیڈئر رانیس احمد، پرنسپل پروفیسرزاہد بشیر، پروفیسربلال بن یونس سمیت ہسپتال کے ڈاکٹرزاوردیگرسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر پروفیسر بلال کا کہنا تھا کہ پچاس فیصد کے قریب افراد کو مرض کی تشخیص ہی نہیں، آج کیمپ میں آنے والے مریضوں میں مفت تشخیصی آلات اور کنسلٹنسی فراہم کی گئی۔ ذیابیطس کا خاتمہ تو ممکن نہیں مگرمرض پرقابو ضرور پایا جا سکتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer