ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقدمات میں ملوث ٹک ٹاکر پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کامہمان خصوصی بن گیا

مقدمات میں ملوث ٹک ٹاکر پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کامہمان خصوصی بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : ڈھیروں مقدمات میں ملوث ٹک ٹاکر ٹریننگ کالج چوہنگ کامہمان خصوصی بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پرمختلف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ  ترک اداکار کیساتھ دھوکے پرگرفتار بھی ہوچکا ہے۔

سابقہ ریکارڈ یافتہ ٹک ٹاکرکو چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں بطور مہمان مدعو کیاگیا، پولیس کالج چوہنگ کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا جبکہ کاشف ضمیر نے پولیس اہلکاروں اور دفاتر کے اندر تصاویر بھی بنوائیں۔


واضح رہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پر فراڈ، جعل سازی اور دھوکا دہی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔