ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبہ کو داخلہ نہ دینا وائس چانسلر یو ایچ ایس کو مہنگا پڑ گیا

طالبہ کو داخلہ نہ دینا وائس چانسلر یو ایچ ایس کو مہنگا پڑ گیا
کیپشن: City42 - VC UHS, Student
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) معذور طالبہ کو ایم بی بی ایس میں داخلہ نہ دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے حافظ آباد کی طالبہ عائشہ علونیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے معذور کوٹہ پر ایم بی بی ایس کے لیے اپلائی کیا۔ نام میرٹ لسٹ کے سیریل نمبر 4 میں آنے کے باوجود داخلہ نہیں دیا گیا۔ داخلہ نہ ملنے پر وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس ) کو درخواست دی۔ شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لیےوائس چانسلر کو بھجوا دی تھی ،عدالت نے وی سی کو درخواستگزار کو سن کر داخلہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا مگر عدالت کے13نومبر 2018 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔

درخواستگزار نےاستدعا کی کہ حکم عدولی پر وائس چانسلر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer