(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا اورنج لائن ٹرین کے یو ای ٹی سائٹ آفس کا دورہ ،انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف لوگوں کی وجہ سے میٹرو اورنج لائن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی۔
وزیراعلیٰ نے سپریم کورٹ کی جانب سے میٹرو اورنج لائن ٹرین کی تکمیل کے فیصلے پر پراجیکٹ کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کام تیزی سے کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید،آئی جی پنجاب عارف نواز ،صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود، ڈی سی لاہور سمیر احمد سید، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف،ایل ڈی اے افسران سمیت میٹرواورنج لائن ٹرین منصوبےمیں کام کرنے والے عملے سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین کو مکمل کرنے کےلیے پچیس گھنٹے کام کرنا شروع کردیں۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے کےلیے تمام اداروں کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں۔پاکستان تحریک انصاف منصوبے مین تاخیر کی زمہ دار ہے۔ عوام انکو معاف نہیں کرے گی۔