ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجگور آپریشن، صدر زرداری اور محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پنجگور آپریشن، صدر زرداری اور محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں 5 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابل تحسین ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف یکجان ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

صدر مملکت نے دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے عزم کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم پاکستان دشمن دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔