ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ سارا الطاف کا جشنِ آزادی پر ملی نغمہ ’’شکریہ پاکستان‘‘ ریلیز

 گلوکارہ سارا الطاف کا جشنِ آزادی پر ملی نغمہ ’’شکریہ پاکستان‘‘ ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: گلوکارہ سارا الطاف کا جشنِ آزادی کے موقع پر نیا ملی نغمہ ’’ شکریہ پاکستان‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

ملی نغمے کی شاعری عمران انیس نے لکھی ہے جبکہ موسیقی نذر عباس نے ترتیب دی ہے۔ ملی نغمے کا مکس اور ماسٹر علی اصغر نے کیا، جبکہ ویڈیو کی ہدایات مبشر ریاض نے دی ہیں۔

سارا الطاف ان دنوں نوجوانوں میں مقبول گلوکارہ کے طور پر اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔ وہ حال ہی میں لندن کا کامیاب دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچی ہیں۔

سارا الطاف رواں برس اب تک دس سے زائد گانے ریلیز کر چکی ہیں، جن میں ’’دید‘‘، ’’سلام‘‘، ’’تیرے پیار نوں‘‘ اور ’’قرار‘‘ سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔