ویب ڈیسک:بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار اور بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ روی کشن ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز، جوشیلے بیانات اور پرانے انٹرویوز کی وجہ سے زبردست مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے کئی پرانے ویڈیوز دوبارہ وائرل ہو گئے ہیں۔ میں ال پچینو سے لے کر امیتابھ بچن، بلراج ساہنی، شاہ رخ خان، مائیکل جیکسن اور ایلوس پریسلے تک سب کا فیوژن ہوں
بھار تی ذرائع ابلاغ کے مطابق صارفین نے روی کشن کو میم آئیکن بنا دیا ہے، ان کا کہنا ہےکہ’’پیسہ میرے بھائی کے پیچھے چلتا ہے‘‘ جیسے بیان سے لے کر ان کے وائرل گانے ’’کوتیشورائے شیو کوتیشورائے‘‘ تک سوشل میڈیا پر ان کے مختلف انداز پر بڑی تعداد میں میمز بنائے جا رہے ہیں۔ روی کشن نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ انہیں اپنی وائرل مقبولیت پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ”مجھے یہ سب پسند ہے کیونکہ یہ میں ہی ہوں!“۔انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا انداز مصنوعی یا پہلے سے تیار کردہ نہیں ہے۔ وہ جان بوجھ کر ایسے بیانات دینے یا وائرل ہونے کی کوشش نہیں کرتے۔
رپورٹ کے مطابق اپنی غیر معمولی توانائی اور انداز کے بارے میں بات کرتے ہوئے روی کشن نے کہا کہ ان کے اندر کئی بڑے فنکاروں کی جھلک موجود ہے۔انہوں نے کہا’’ میں ال پچینو سے لے کر امیتابھ بچن، بلراج ساہنی، شاہ رخ خان، مائیکل جیکسن اور ایلوس پریسلے تک سب کا فیوژن ہوں۔“ روی کشن نے مزید کہا کہ ان کے اندر اتنے سارے لوگ ”ڈانس اور گانا“ کرتے رہتے ہیں کہ ان کے انداز میں مسلسل نئے فیوژن سامنے آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے تقریباً دو دہائی پرانے مشہور ڈائیلاگ ’’زندگی جھنڈوا، پھر بھی گھمنڈوا‘‘ کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ وہ آج بھی وہی شخص ہیں۔ روی کشن کے مطابق ان کے وائرل لمحات کسی منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو پہلے سے کوئی اسکرپٹ تیار کرتے ہیں اور نہ ہی یہ سوچتے ہیں کہ کس طرح بولنے سے ان کا بیان وائرل ہوگا۔ ان کے مطابق ”میں کچھ کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، نہ کچھ پڑھ رہا ہوں، نہ اضافی تھیٹر کر رہا ہوں اور نہ یہ پلان کرتا ہوں کہ اس طرح بولوں گا۔ بس لمحہ آتا ہے، کچھ ہوتا ہے اور الفاظ خود بخود نکل جاتے ہیں۔ روی کشن نے وقت، قسمت اور خدا کی مہربانی سے جوڑتے ہوئے کہا ہےکہ جب انسان کا وقت آتا ہے تو لوگ اس کے ہر انداز کو پسند کرنے لگتے ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی کے لیے خدا کی رحمت، اپنے آباؤ اجداد اور خاندان کی دعاؤں کو بھی اہم قرار دیا۔
واضح رہےکہ روی کشن حال ہی میں ’’دھمال 4‘‘ میں نظر آئے، جس میں اجے دیوگن، ارشد وارثی اور رتیش دیش مکھ سمیت کئی بڑے اداکار شامل ہیں۔ روی کشن کی اداکاری کے ساتھ ان کی بے ساختہ گفتگو اور انتہائی پرجوش شخصیت نے انہیں حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک نئی شناخت بھی دے دی ہے۔ ان کے پرانے ویڈیوز کا دوبارہ وائرل ہونا اس بات کی مثال ہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App