سٹی 42: اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور گرد و نواح میں اگلے ایک سے تین گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی آئندہ ایک سے تین گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔