ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 156 ٹریفک حادثات، ایک جاں بحق

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 156 ٹریفک حادثات، ایک جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 156 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 185 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں زخمی ہونے والے 69 افراد کی حالت شدید تھی، جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 116 معمولی زخمیوں کو حادثات کے مقامات پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث ہوئے۔