ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد نئی سنیارٹی لسٹ مرتب

لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد نئی سنیارٹی لسٹ مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : نئے دس ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی ، عدالت عالیہ میں ججز تعداد بڑھ کر 50 ہوگئی ،جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد کم ہو کر 10 رہ گئی ہے۔

نئے ججز کی تعیناتی کے بعد مرتب کی گئی سنیارٹی لسٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت پہلے سے موجود 40 ججز کی سنیارٹی برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ نئے تعینات ہونے والے 10 ایڈیشنل ججز کو سنیارٹی لسٹ میں ان کی تقرری کی تاریخ کے مطابق 41 ویں سے 50 ویں نمبر تک شامل کیا گیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ جسٹس عابد عزیز شیخ دوسرے اور جسٹس صداقت علی خان تیسرے نمبر پر ہیں۔جسٹس سید شہباز علی رضوی چوتھے، جسٹس فیصل زمان خان پانچویں، جسٹس شاہد کریم چھٹے اور جسٹس مرزا وقاص رؤف ساتویں نمبر پر برقرار ہیں۔جسٹس چوہدری محمد اقبال آٹھویں، جسٹس شہرام سرور چوہدری نویں، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی دسویں اور جسٹس محسن اختر کیانی گیارہویں نمبر پر ہیں۔سنیارٹی لسٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ 12 ویں، جسٹس جواد حسن 13 ویں، جسٹس مزمل اختر شبیر 14 ویں، جسٹس فاروق حیدر 15 ویں اور جسٹس محمد وحید خان 16 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔جسٹس رسال حسن سید 17 ویں اور جسٹس عاصم حفیظ 18 ویں نمبر پر ہیں۔ جسٹس صادق محمود خرم 19 ویں، جسٹس احمد ندیم ارشد 20 ویں اور جسٹس محمد ندیم طارق 21 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس محمد امجد رفیق 22 ویں، جسٹس عابد حسین چٹھہ 23 ویں، جسٹس انوار حسین 24 ویں، جسٹس علی ضیاء باجوہ 25 ویں، جسٹس سلطان تنویر احمد 26 ویں اور جسٹس محمد رضا قریشی 27 ویں نمبر پر ہیں۔
جسٹس راحیل کامران شیخ 28 ویں، جسٹس حسن نواز مخدوم 29 ویں، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان 30 ویں اور جسٹس سردار اکبر علی 31 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔جسٹس سید احسن رضا کاظمی 32 ویں، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس 33 ویں، جسٹس جواد ظفر 34 ویں ،جسٹس خالد اسحاق 35 ویں، جسٹس ملک محمد اویس خالد 36 ویں، جسٹس چوہدری سلطان محمود 37 ویں، جسٹس تنویر احمد شیخ 38 ویں، جسٹس عہبر گل خان 39 ویں اور جسٹس طارق محمود باجوہ 40 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔نئی سنیارٹی لسٹ میں جسٹس محمد جواد ظفر 36 ویں نمبر پر درج ہیں۔نئے تعینات ہونے والے 10 ایڈیشنل ججز میں جسٹس غلام سرور نہنگ سنیارٹی لسٹ میں 41 ویں نمبر پر ہیں۔جسٹس محمد اجمل خان زاہد 42 ویں، جسٹس امیر عجم ملک 43 ویں، جسٹس شیریں عمران 44 ویں اور جسٹس اسد علی باجوہ 45 ویں نمبر پر ہیں۔اسی طرح جسٹس محمد امجد پرویز 46 ویں، جسٹس خالد بن عزیز 47 ویں، جسٹس منور اقبال دوگل 48 ویں، جسٹس سید فرہاد علی شاہ 49 ویں اور جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ 50 ویں نمبر پر شامل ہیں۔10 نئے ججز کی شمولیت کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ نئے ججز کی تعیناتی سے عدالت میں زیرِ التوا مقدمات کی سماعت کے لیے مزید عدالتی بنچز تشکیل دینے اور مقدمات کے جلد فیصلوں کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہونے کے باعث 10 نئی تعیناتیوں کے باوجود مزید 10 نشستیں خالی رہ گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer