ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرجیل میمن کی درخواست پر سوشل میڈیا مہم چلانے والے طلب

شرجیل میمن کی درخواست پر سوشل میڈیا مہم چلانے والے طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) شرجیل انعام میمن کی درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مبینہ مہم چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو طلب کرلیا ہے۔

 این سی سی آئی اے کی جانب سے کراچی کے رہائشی چار افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، جن میں سید عبداللہ، امین قریشی، بلال وارثی اور عبید قریشی شامل ہیں۔

  نوٹس میں چاروں افراد کو جمعرات کو صبح 11 بج کر 30 منٹ پر این سی سی آئی اے کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 نوٹس کے متن کے مطابق طلب کیے گئے افراد کو قومی شناختی کارڈ، متعلقہ دستاویزات اور زیرِ استعمال ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق شرجیل انعام میمن کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے خلاف مبینہ طور پر ہتک آمیز اور من گھڑت مواد کی تشہیر کی جا رہی ہے۔

  شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر شرجیل انعام میمن کو میر رضا کیس سے جوڑنے کی کوشش کی گئی، جبکہ ان کے فرزند راول شرجیل کو بھی ایک گیسٹ ہاؤس سے منسلک کرنے کی کوشش کی گئی۔

 این سی سی آئی اے نے شکایت کی بنیاد پر متعلقہ افراد کو تحقیقات کے لیے طلب کرتے ہوئے انہیں مقررہ وقت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer