ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر  10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار

 گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر  10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: گلشن راوی میں 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم حسن رضا کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ حفیظ الرحمٰن پر تشدد کی شکایت سامنے آنے کے بعد فوری قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

اہلخانہ کا الزام ہے کہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر حسن رضا نے بچے کو پانی کے پائپ سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مقدمہ نمبر 898/26 میں نامزد ملزم حسن رضا کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔