ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : چینی کے لائسنس کے حصول کیلئے نئی پالیسی متعارف

لاہور : چینی کے لائسنس کے حصول کیلئے نئی پالیسی متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں چینی کے لائسنس کے حصول کے لیے نئی پالیسی متعارف کرا دی گئی۔

متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے تحت لاہور میں چینی کے لائسنس کے لیے ڈپٹی کمشنر کے نام درخواست لکھنا ہوگی اور درخواست کے ساتھ ڈی سی آفس سے فراہم کردہ فارم بھی پر کرنا ہوگا جبکہ فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی  اور 2 پاسپورٹ سائز تصاویر دینا ہوں گی۔ 

 1200 روپے مالیت کے اسٹام پیپر پر پہلے لائسنس کا حصول بتایا جائے گا۔ این ٹی این نمبر ، ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دکان کا لیٹر ہیڈ بھی درکار ہوگا۔ اس کے علاوہ  درکار دستاویزات کے ساتھ درخواست جمع کروانے پر ایک ہفتے میں لائسنس وصول کیا جاسکے گا۔ 

 ڈی سی آفس حکام کے مطابق  سوا کروڑ کی آبادی کے شہر میں اس وقت چینی کے محض 162 لائسنس یافتہ ڈیلرز ہیں۔