سٹی 42:پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب انٹر ڈویژن ہاکی چیمپین شپ شروع ہوگئی
چیمپئن شپ میں صوبے کی تمام نو ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،ایونٹ کے لیگ مرحلے میں روزانہ چار میچز ہوں گے
ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی،صدر پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن عابدہ تنویر نے کہا یہ ٹورنامنٹ ویمن ہاکی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے ۔ ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔ٹورنامنٹ میں زیادہ تر نوجوان بچیاں حصہ لے رہی ہیں ۔