ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی دن پر احتجاج کرنا کسی محب وطن کا ایجنڈا نہیں ہوسکتا؛ عظمیٰ بخاری

قومی دن پر احتجاج کرنا کسی محب وطن کا ایجنڈا نہیں ہوسکتا؛ عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بانی پی ٹی آئی کی جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست مسترد کرچکا، پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی نہیں نکلا تھا اب بھی نہیں نکلیں گے۔ 

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 اگست کو قوم آزادی کا جشن منائے گی، فتنہ پارٹی فساد کی پلاننگ کررہی، کبھی تو حب الوطنی کا مظاہرہ کردیا کریں،اگر کوئی پاکستانیت اور انسانیت باقی ہے تو، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر قانون حرکت میں آئے گا، بہتر یہی ہے پی ٹی آئی 14 اگست کا احتجاج ملتوی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی نہیں نکلا تھا اب بھی نہیں نکلیں گے، پنجاب بانی پی ٹی آئی کی جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست مسترد کرچکا۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، قومی دن پر احتجاج کرنا کسی محب وطن کا ایجنڈا نہیں ہوسکتا، بدقسمتی ہے 2014 کے دھرنوں کی پیداوار جماعت نے احتجاج اور دھرنے اپنا مشغلہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت کے نزدیک کسی قومی دن یا مذہبی تہوار کی کوئی اہمیت نہیں۔  قیدی نمبر 420 کی ہر بات پر لبیک کہنے والا ٹولہ جہالت کے آخری درجے تک پہنچ چکا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست کو پوری قوم آپریشن بنیان و مرصوص کی کامیابی پر بھی جشن منائے گی۔ کسی فسادی ٹولے کو عوام کی خوشیاں خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔