ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ9مئی ؛شاہ محمود بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال کی سزا

سانحہ9مئی ؛شاہ محمود بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سانحہ9مئی لاہورکے2مقدمات کافیصلہ آگیا ، شاہ محمود قریشی بری اوریاسمین راشد ،اعجازچوہدری،محمود الرشید ،سرفراز چیمہ کو دس ، دس سال قید کی سزا سنا دی گئی اور عالیہ حمزہ اورصنم جاویدکو5،5سال قیدکی سزا  سنا دی گئی ۔
شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری ہوگئے ، یاسمین راشد ،اعجازچوہدری کودونوں مقدمات میں 10،10سال قید کی سزا،محمود الرشید ،سرفراز چیمہ کودونوں مقدمات میں 10،10سال قیدکی سزا سنائی گئی ، 
مقدمہ نمبر103/23اور768/23کافیصلہ سنایاگیا،تھانہ شادمان نذرآتش کیس کافیصلہ سنایاگیا،راحت بیکری چوک میں پولیس گاڑی جلانےکافیصلہ سنایاگیا
انسداددہشتگردی عدالت کےجج منظرعلی گل نےفیصلہ سنایا،زیر حراست اوربرضمانت ملزمان جیل کےکمرہ عدالت میں موجود ہیں 

تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 12ملزمان کوبری کرنےکاحکم دیا گیا ، سہیل خان،اویس،رفیع الدین،فریدخان کوبری کرنےکاحکم دیا،سلمان احمد،عبدالقادر،فیضان،طیب سلطان،
شاہد بیگ، ماجد علی اوربخت روان کوبری کرنےکاحکم جاری کردیا جبکہ تھانہ شادمان کیس میں عالیہ حمزہ اورصنم جاویدکو5،5سال قیدکی سزا سنا دی