ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد خان کی بالی وڈ فلم 'عبیر گلال' ریلیز کیلئے تیار

فواد خان کی بالی وڈ فلم 'عبیر گلال' ریلیز کیلئے تیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی بالی وڈ فلم 'عبیر گلال' بلآخر ریلیز کیلئے تیار ہوگئی۔

فواد خان کا شمار ان پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے سب کے دل جیتے۔

 تاہم ہندو انتہاپسندوں کی وجہ سے پاکستانی اداکاروں کے بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی  ہے جس کے بعد اداکار فواد خان کی فلم بھی مشکلات کا شکار ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فواد کی فلم ریلیز کیلئے تیار ہے اور اسے بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں رواں ماہ 29 اگست کو ریلیز کیا جائے گا، اس فلم میں فواد خان کے ساتھ اداکارہ وانی کپور نظر آئیں گی۔

اس سے قبل اس فلم کا پہلا گانا بھی ریلیز کیا جاچکا ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer