ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بالکل باپ پر گئی ہے، ٹام کروز کی بیٹی والد کی ہمشکل قرار 

 بالکل باپ پر گئی ہے، ٹام کروز کی بیٹی والد کی ہمشکل قرار 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:ٹام کروز کی 19 سالہ بیٹی سوری کروز کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان کی خوبصورتی پر مداح بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹام کا چائلڈ ورژن اور والد کی ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔

ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی سابقہ اہلیہ اور ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہولمز کی نئی فلم ٹریلوجی "ہیپی آورز" کی شوٹنگ کے دوران ٹام اور کیٹی کی بیٹی سوری کروز کو نیو یارک سٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

 مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹام کروز کی بیٹی کو بھی ہالی ووڈ میں انٹری دینی چاہیئے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ سوری کی مسکراہٹ بالکل ٹام پر گئی ہے وہ اپنے والد کی طرح بےحد خوبصورت ہیں۔

یاد رہے کہ کیٹی ہولمز اور ٹام کروز کی بیٹی سوری 2006 میں پیدا ہوئی تھی جبکہ کیٹی اور ٹام  کی 2012 میں طلاق ہوگئی تھی۔