ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں مغوی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے پولیس کے اقدامات سے مطمئن ہو کر درخواست واپس لے لی۔
جسٹس راجہ غنضفر علی خان نے شہری شیر نواز گل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔سماعت کے دوران ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد نوید عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا محمد عمران انجم نے پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے مغوی کی بازیابی کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ وہ پولیس کے اقدامات سے مطمئن ہیں اور اب کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔ اس پر عدالت نے درخواست واپس ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App