ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننھی بچی نے کراٹے ماسٹر کو زمین پر پٹخ دیا، ویڈیو دیکھیں

Little girl karate video viral
کیپشن: Little girl karate
سورس: facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایسی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جاتا ہے، آئے روز یویٹوب، انسٹاگرام، فیس بک ، ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیو اپ لوڈ کی جارہی ہیں، ایک نئی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نئی بچی نے کراٹے ماسٹر کو زمین پر پٹخ دیا۔

تفصیلات کےمطابق مارشل آرٹ، کنگ فو جیسی مہارتوں کع سیکھنا کوئی آسان کام نہیں ، جان جوکھوں میں ڈالنا پڑتی ہے، سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی دیکھنے کو ملتی ہیں کہ کراٹے، مارشل آرٹ جیسی سرگرمیوں کا حصہ بننے والے کھیل کے دوران کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہوتے ہیں، مرودں کے بعد خواتین اور بچوں میں بھی یہ شوق پایا جاتا ہے جس کی تازہ مثال وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے جس میں ایک کمسن بچی نے کراٹے ماسٹر کو قلابازیاں لگا دیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کراٹے سیکھنے کے لئے اپنے سنیئر ٹرینر سے تربیت لے رہی ہے اس دوران ان کے درمیان مقابلہ ہوا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی بچی اپنے ماسٹر کو داؤ لگاتے زمین پر پٹخ رہی ہے جبکہ ٹرینر اپنی ہار تسلیم کررہا ہے۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس کو خوب پسند کیا اور بچی کی ہمت کو دیکھتے حوصلہ افزائی کی جبکہ ٹرینر کی بھی تعریف کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer