عمران خان کا عوام کے نام خصوصی پیغام

imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور جلسے کے حوالے سے عوام کے نام خصوصی پیغام دے دیا۔

  عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 13 اگست کی رات کو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں سب کو دعوت دے رہا ہوں، فیملیز، نوجوان، بزرگ اور بچے سب تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کریں، لاہور ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کا جشن منائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے میں ہم حقیقی آزادی کے سفر کا آغاز بھی کریں گے، پاکستان کو وہ ملک بنائیں گے جو اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکے گا، جلسے میں لائحہ عمل طے کریں گے کہ پاکستان کے نظریے تک کیسےپہنچا جائے۔

دوسری جانب ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو جاری ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جن نوٹسز کے خلاف درخواست دائر کی گئی ان پر عملدرآمد ہو چکا ہے، ملازمین کے نوٹسز کا جواب دینے اور شامل تفتیش ہونے کے بعد درخواست غیرموثر ہو گئی.