ویب ڈیسک :گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 353کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک مریض انتقال کر گیا۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 11 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔
عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 155 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔
COVID-19 Statistics 11 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 11, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,388
Positive Cases: 353
Positivity %: 3.10%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 155