ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کرکٹ تباہی کے دہانے پر، 6 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر

Lahore Cricket
کیپشن: Lahore Cricket
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پی سی بی کے نئے نظام نے لاہور کرکٹ کے سسٹم کی قلعی کھول دی، لاہور کی چھ چھ کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے سے باہر ہوگئیں۔ایونٹ کی سلیکشن پی سی بی کے سلیکٹرز نے کی تھی۔

پی سی بی سینٹرل پنجاب انٹر سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر تھری مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پی سی بی سینٹرل پنجاب انٹر سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر تھری مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، فیصل آباد، شیخوپورہ اور سیالکوٹ کی ٹیموں نے سپر تھری مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، پہلی مرتبہ لاہور کی چھ چھ کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے سے باہر ہوگئیں جسے لاہور کی کرکٹ کے لیے مایوس کن دن قرار دیا جارہا ہے۔ 

کرکٹ ماہرین کے مطابق پی سی بی کے نئے نظام  نے لاہور کرکٹ کے سسٹم کی قلعی کھول دی، ایونٹ کی سلیکشن پی سی بی کے سلیکٹرز نے کی ٹیموں کی سلیکشن کے موقع پر بھی آرگنائزرز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، سپر تھری مرحلے کے پہلے میچ میں کل سیالکوٹ اور شیخوپورہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرے میچ میں شیخوپورہ اور فیصل آباد کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، تیسرے میچ میں سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، کرکٹ آرگنائزرز نے بورڈ حکام سے لاہور کرکٹ کی موجودہ صورت حال کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کا مطالبہ کیا.

Sughra Afzal

Content Writer