( فہد علی ) شہر میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں، تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں چوری کی واردات، چور پینتیس لاکھ مالیت کے زیورات سمیت لاکھوں روپے کی نقدی لے گئے۔
او پی ایس سوسائٹی تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی جس میں چور گھر کے تالے توڑ کر پینتیس لاکھ مالیت کے زیورات، چالیس لاکھ نقدی لے اڑے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ گھر پر کوئی نہیں تھا، سب لوگ شادی پر گئے ہوئے تھے، جب گھر آئے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور جبکہ سامان بھی بکھرا ہوا تھا۔
متعلقہ تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ جلد کارروائی کرکے چوری شدہ مال برآمد کیا جائے۔
ادھ نشتر کالونی پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ نشتر کالونی کے علاقے میں اشتہاری ملزم رہائش پزیر ہے، جس پر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپا مار کر ملزم شیخ عدیل کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم چھ سال سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے تین مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔