ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کروڑوں روپے مالیت کی سمگل شدہ گاڑی ضبط

کروڑوں روپے مالیت کی سمگل شدہ گاڑی ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ماڈل ٹاؤن میں بڑی کارروائی، ماڈل ٹاؤن کے رہائشی شیخ یاسین کے گھر سے ساڑھے پانچ کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ لیکسس گاڑی قبضہ میں لے لی گئی۔

کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے ماڈل ٹاؤن میں بڑی چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے شیخ یاسین نامی شہری کی رہائشگاہ سے سمگل شدہ لیکسس گاڑی برآمد کرلی ہے۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ کے مطابق سمگل شدہ لیکسس کی مالیت ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی کی خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل کلکٹر متین عالم کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔

اسسٹنٹ کلکٹر علی توقیر اور سپرنٹنڈنٹ اینٹی سمگلنگ محمود سعید ران کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا جبکہ انسپکٹر راؤ منصور الہی، حافظ مبشر اور اصغر پوریوال چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔ کسٹمز کی ٹیم نے سمگل شدہ گاڑی کسٹمز ہاؤس منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے سب رجسٹرار اور محکمہ مال کے عملہ سے ملی بھگت کرکے مقامی خاتون کا 41 کنال رقبہ ہتھیانے والے ملزم شفیق بھٹی اور محمد بلال کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں ملزمان نے ریونیو عملہ سے ساز باز کرکے 41 کنال رقبہ کی جعلی دستاویزات تیار کیں۔

 ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی کی ہدایت پر سرکل آفیسر شاہد شریف نے کارروائی کی۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ لوئرمال کا مقدمہ اینٹی کرپشن کو منتقل کیا گیا تھا۔